حیدرآباد ۔12 اکٹوبر (اعتمادنیوز) آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر اور وائی ایس آر کانگریس لیڈر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی صحت چھٹویں دن مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث انتہائی تشویشناک ہوگئی۔ کلیٹون کی شرح طبی جانچ کے بعد 3+ بتائی گئی ۔ اگر مزید اس میں
کمی کی صورت میں وہ کوما میں بھی جا سکتے ہیں۔وائی ایس جگن کی اہلیہ بھارتی اس وقت گنٹور میں واقع بھوک ہڑتال کے جگہ میں ہی موجود ہیں۔ جبکہ دوسری جانب انکے افراد خاندان اور پارٹی قائدین و کارکنان میں تشویش کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ وائی ایس جگن ایسی نازک صورت حال میں بھی ہڑتال کو ختم کرنے پر تیار نہیں ہیں۔